ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل شمس نور نرسنگ ہوم میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

بھٹکل شمس نور نرسنگ ہوم میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

Sun, 25 Aug 2019 20:09:59    S.O. News Service

بھٹکل:25؍اگست   (ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے شمس نور نرسنگ ہوم ،بھٹکل  سرکاری اسپتال ، اُڈپی سرکاری اسپتال کے اشتراک سے شمس نرسنگ ہوم میں 25اگست 2019بروز اتوار کو خون عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر بات کرتےہوئے سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے خون عطیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ کیمپ کے ذریعے کل 44 یونٹ خون جمع کیاگیا۔ کیمپ میں ڈاکٹر شمس نور، ڈاکٹر وینا، عبدالسمیع کولان، نثار احمد رکن الدین، نذیر قاسمجی، سید عمران لنکا،سید قطب لنکا وغیرہ موجود تھے۔


Share: